افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں : غلام مرتضیٰ عاجز
رائیونڈ ( شمشاد علی بھٹی سے ) پاکستان کی جنگی تاریخ میں دشمن سے شاندار جیت حاصل کرنے پر افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین : غلام مرتضیٰ عاجز مرکزی صدر ، جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کسی بھی فوجی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے ، آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی کے مرکزی صدر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دلیر فیصلہ ساز رہنما کیلئے پاکستانی قوم کی جانب سے صدق دل سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو تاریخ کے ایک انتہائی نازک موڑ پر مشکل ترین چیلنجز کا سامنا تھا ، بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال احترام حاصل ہوا ۔ پنجاب کے صدر رانا شہزاد احمد خاں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بے مثال شجاعت ، بہادری ، مثبت سوچ اور ولولہ انگیز عزم کے ساتھ ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ، ان کی قیادت میں مسلح افواج نے تیز، مربوط اور مستعدی سے دشمن کو بھوپور اور کرارا جواب دیا ، دشمن کے مقاصد کو موثر انداز سے ناکام بنایا اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور وطن عزیز کے دفاع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا تمام ممبران صدق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔