راہوالی :5چوروں نے راتوں رات فارم ہاؤس کا صفایا کر دیا
راہوالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)5چوروں نے راتوں رات فارم ہاؤس سے لاکھوں کی بجلی کی موٹریں، پنکھے ، آہنی دروازے ۔، کھڑکیاں، کچن، باتھ رومز کے تمام سامان، تانبے کی کیبل والی تمام وائرنگ و دیگر سامان چوری کرکے پورا فارم ہاؤس خالی کردیا ،ایک ملزم کو موقع پر گرفتارکرلیا گیا جبکہ چار ملزم مسروقہ سامان لے کر فرارہوگئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ رہنما خواجہ شبیر احمد کویتی کے محلہ پیروشہید کے بلمقابل خواجہ فارم ہاؤس میں رات کے وقت پانچ چور داخل ہوئے اور تسلی سے ساری رات فارم ہاؤس کے آہنی دروازے ، کھڑکیاں، جالیاں اکھاڑ کر اور بجلی کی دو عدد موٹریں، واٹر پمپ، سیلنگ فین، تمام کمروں کی تانبے کی کیبل والی وائنگ، ٹیوب لائٹس، بلبز، ایگزاسٹ فین، کچن اور باتھ رومز کے شاور ٹوٹیاں و دیگر سامان جن کی مالیت 15لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے چوری کرکے لے گئے ۔ چور ساری رات واردات میں مصروف رہے کیوں کہ فارم ہاؤس میں اس وقت کوئی آدمی موجود نہیں تھا صبح ہونے پر اردگرد کے لوگوں کو معلوم ہوا تو انہوں نے ایک ملزم کو جو بقایا سامان لے جانے لگا تو قابو کرکے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ کہ اس کے دیگر چار ساتھی مسروقہ سامان کسی نزدیکی کباڑ خانہ میں فروخت کرنے کے لیے لے جاچکے ہیں ۔