کرائمز
بھیم کے پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار
چونیاں (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایس پی پی ایچ پی فتح احمد کاہلوں کی ہدایت پر بھیم کے پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چونیاں بھیم کے پٹرولنگ پولیس شفٹ انچارج محمد کاشف کی کاروائی دوران گشت موٹر سائیکل دو کس کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے موٹرسائیکل سکندر پور کی جانب دوڑا دی جن کا تعاقب کرتے پر بالمقابل کوارٹر سٹاپ روک کر چیکنگ کرنے پر ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ملزمان کی شناخت خالد عرف خالی ولد مقبول احمد قوم راجپوت رنگڑ سکنہ کھائی ہٹھاڑ کا رہائشی نکلا جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت فاروق ولد مصطفیٰ قوم جٹ کے نام سے ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا