کرائمز

حافظ آباد موٹر وے ایم فور پر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

حافظ آباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)حافظ آباد موٹر وے ایم فور پر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے باعث بس ۔مکمل طور پر تباہ ہو گئی موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ موٹر وے ایم فور پر بس آتشزدگی کا واقعہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش آیا،فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بس میں سوار 45سے زائد مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button