کرائمز
04 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 04 افراد گرفتارکر کے انکے قبضے سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن ، ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔