کرائمز
ڈاکو بیوپاری کو زخمی کرکے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار
میاں چنوں(مرزا قمر شہزاد)تھانہ چھب کلاں کی حدود نواحی گاؤں 82 پندرہ ایل کے قریب ڈاکوؤں نے بیوپاری اللہ وسایا سے دس لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری اللہ وسایا زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چھب کلاں بھی موقع پر پہنچ گئی ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروا دی گئی