پپلی پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ملاقات
گڑھاموڑ (کرائم رپورٹر ) آل پاکستان اتحاد میڈیا کونسل پپلی پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر سے اہم میٹنگ۔ علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال۔۔۔تفصیل کے مطابق آل پاکستان اتحاد میڈیا کونسل پپلی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر عثمان شہزاد جٹ کی اپنی ٹیم کے ہمرا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی جس میں علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی جس میں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت چک نمبر 26 ڈبلیوبی ٹاوریاں والی کے مسائل کے حل پر زور دیا گیا پپلی پریس کلب کے چئیرمین بابا ۓ صحافت رشید احمد بھٹی نے بات کرتے ہوۓ کہا کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریوں کا گندا پانی جو کہ کیمیکل ہے اسکی نکاسی کا فورا بندوبست کیا جاۓ پہلے بھی ایک بچہ اسی پانی میں ڈوب کر مرچکا ہے جنرل سیکرٹری پپلی پریس کلب رجسٹرڈ سئنیر جرنلسٹ طارق لودھی پٹھان نے بات کرتے ہوۓ کہا کہ paceسٹی ہاؤسنگ سکیم میں سیوریج بجلی اور گیس جیسی سولیات میسر نہیں اس کا وزٹ کیا جاۓ اور سولیات دی جائیں پپلی پریس کلب کے نائب صدر علیم چودھری نے بات کرتے ہوے کہا کہ وہاڑی شہر میں ریڑھیوں پر لاؤڈ اسپیکر کا زیادہ استعمال ہورہا جو کہ درد سر بن چکا ہے خانیوال چوک سے مین روڈ پر ریڑھیاں کنارے پر ہیں کئ بار ایکسیڈنٹ ہوچکا ہے ایکشن لیا جاۓ آخر میں سینئر جرنلسٹ صدر پپلی پریس کلب رجسٹرڈ عثمان شہزاد جٹ ٹاوری نے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کو وہاڑی تعیناتی پر مبارک باد دی اور خدمات کو سراہا ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے پپلی پریس کلب کی ٹیم کو ویلکم کیا اور نمائندوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ میں بہت جلد 26 ڈبلیوبی کا وزٹ کروں گی اور فورا حل ہوگا مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں سائل خود مجھے آکر ملے سفارشی ساتھ نہ لائیں میں فورا مسائل کا حل کروں سائلین کےلیے میرا آفس کھلا ہے ڈائریکٹ میرے آفس آئیں ویلکم کروں گی پپلی پریس کلب کے ممبر عثمان لودھی پٹھان شاکر گجر انچارج میڈیا سیل پپلی پریس کلب میڈم کلثوم یسین راجپوت سمیت کثیر تعداد میں صحافی اور سئنیر رہنما موجود تھے