علاقائی خبریں

زندہ فارمی مرغی کی فی کلو قیمت 570 روپے تک جا پہنچی

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ و گردو نواح میں زندہ فارمی مرغی کی فی کلو قیمت 570 روپے تک جا پہنچی چند روزمیں گوشت 200 روپے مہنگا، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی ،ڈسکہ و گردو نواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو گرام فروخت ہونے لگا، مرغی فروشوں نے سرکاری ریٹ کو نظر انداز کر دیا۔ شہریوں کیلئے برائلر مرغی کا گوشت خرید نا مشکل ہو گیا۔ڈسکہ میں اچانک دوبارہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، مرغی کا گوشت 700 روپے سے لے کر 720 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ فارمی مرغی 510 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ گوشت فروشوں نے خودساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 10 روز قبل مرغی کا گوشت 530 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا لیکن یک دم 200 روپے کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی ہی مہنگی مل رہی جبکہ پولٹری فارمز سے مرغیاں مل ہی نہیں رہی جس کیوجہ سے ریٹ بڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button