کرائمز

60ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل برآمد

راجن پور/ گوٹھ مزاری( اصغر جوگیانی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی سربراہی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری،تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہوالی نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایرانی تیل 60 ہزار لیٹر برآمد کر لیا، ترجمان پولیس قانونی کاروائی کے بعد برآمدہ غیر قانونی تیل کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان پولیس ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی جانب سے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو ہمہ قسم کی غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور مؤثر کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button