تنظیم دل دریا پاکستان کی جانب سے ممتاز شاعر محمد اکرم قلندری کی کتاب قلندری رنگ کوتیسرا پنجابی ایوارڈ دیا گیا۔
لاہور(محمدزاہدصدیقی)تنظیم دل دریا پاکستان گجرات کی 11ویں پنجابی کتاب ایوارڈ کی تقریب علی احمد گجراتی نے آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد کی جس میں پنجاب بھر سے شعراء اور شاعرات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سٹیج پر مرکزی صدر امتیاز چٹھہ اور تنظیم کے سرپرست اعلی ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی رونق افروز تھے۔ پہلاحمد ایوارڈ ڈاکٹر حفیظ احمد، پہلا پنجابی نعت ایوارڈ ڈاکٹر شاہد رازق، دوسراپنجابی نعت ایوارڈ اقبال زخمی، تیسرانعت ایوارڈ عاشق علی فیصل کو دیا گیا۔ اس کے بعد پہلا پنجابی غزل ایوارڈ ظفراعوان، دوسرا پنجابی غزل ایوارڈ طاہر نعیم، تیسراغزل ایوارڈ نرگس نور کو دیا گیا۔ پہلا پنجابی نظم ایوارڈ عروہ بن سہیل، دوسرا پنجابی نظم ایوارڈ صدیق حیرت اور تیسرا پنجابی نظم ایوارڈ معروف شاعر محمداکرم قلندری کی کتاب قلندری رنگ کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف شعرا اور شاعرات کو پنجابی سیوک ایوارڈ، کھوجکار ایوارڈ، آدری ایوارڈ اور شیلڈز دی گئیں۔ آخرمیں معروف غزل گو شاعر تجمل کلیم کی یادمیں ایک بھرپور مشاعرہ ہوا۔ جس میں شعرا نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔