1984 کےاساتذہ اکرام کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
فاروق آباد( ملک کامران آزاد سے)فاروق آباد کے نواحی گاؤں جاتری کہنہ ہائی سکول کے اولڈ سٹوڈنٹ (1984) نے استاد کی عزت تکریم کی مثال قائم کردی ۔تفصیلات کے مطابق فاروق آباد جاتری کنہ ہائی سکول کے اولڈ طلبہ نے 40 سال بعد 1984 میں تدریس و تعلیم دینے والےاساتذہ اکرام کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے چیف گیسٹ استاد محبوب عالم اور استاد محمد اشرف چیمہ تھے تقریب کے مہمان خصوصی ھیڈ ماسٹر جاتری کہنہ ہائی سکول محمد شبیر صابری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوب عالم نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کے اسوہ حسنہ پر چل کر حقیقی زندگی کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ حضرت محمد مصطفی کی سنت پر عمل پیرا ہوں تاکہ روز قیامت اللہ رب العزت کے حضور سرکار دو عالم کی شفاعت نصیب ہو ۔ سر محبوب عالم نے اولڈ طلبہ کی اس کاوش کو سراہا اور انہیں اس اعلیٰ تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں محترم استاد خوشی محمد ۔ محترم استاد عبدالعزیز ۔ محترم استاد محمد اشفاق اور اولڈ سٹوڈنٹ ریٹارئرڈ کرنل خالد محمود ۔ ملک محمد عصمت اسلام ۔ رانا نبیل عظمت ۔سینر نائب صدر پریس کلب شہباز احمد گھمن ۔جنرل سیکرٹری متحدہ امن کونسل عدیل اعجاز چیمہ ۔محمد کامران آزاد ۔چوہدری عامر شہزاد۔محمد زمان بھٹی ۔محمد شاھد ۔ محمد خالد ۔ محمد صدیق ۔ ملک محمد آصف محمد ارشاد ۔ رانا محمد ادریس ڈاکٹر محمد تنویر۔ محمد جمیل اور دیگر اولڈ طلبہ نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر سال (2023 24 ) میں ٹاپ پوزیشن لینے والے طلبہ میں شیلڈ تقسیم کی گئیں تقریب اختتام پر ھیڈ ماسٹر محمد شبیرصابری نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اولڈ طلبہ کے اس احسن اقدام کی تعریف کی۔