کرائمز

کامونکی : جگہ جگہ فلنگ اسٹیشن کھل گئے ، انتظامیہ خاموش

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)کامونکی شہر دیہاتوں قصبوں کی چھوٹی چھوٹی متعدد دکانوں پر گیس اور کھلے پٹرول کی غیر قانونی طریقہ سے فروخت کا مبینہ انکشاف مافیاز گیس اور کھلے پٹرول کو دکانوں پر مہنگے داموں فروخت کرنے لگے گول بازار، ریلوے پھاٹک، غوثیہ چوک، تولیکی روڑ، محلہ بلال پارک، بھولا پیر ، چاندنی چوک، نورانی چوک ، شریف پورہ، درویش پورہ، راجباہ روڑ، منڈیالہ روڑ، عالمگیر روڑ، اور کامونکےکی ہر بڑی و چھوٹی بستیوں و دہہاتوں میں دکانوں پرگیس اور کھلا پٹرول موجود
غیرقانونی طریقہ سے مہنگے داموں فروخت کئے جانے والا پٹرول انتہائی ناقص کوالٹی و غیر معیاری ہےغیر قانونی طریقہ سے فروخت کئے جانے والا گیس اور پٹرول دکانوں پر کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہےکئی ایک پٹرول پمپس مالکان نے مبینہ طور پرچھوٹی گاڑیاں بنا رکھی ہیں جن میں مضفات کے علاقوں میں پٹرول فروخت کیا جاتا ہے ،ذرائع اخر گیس اور پٹرول کی غیرقانونی طریقہ سے لوکل دکانوں پر فروخت کس کی سرپرستی میں کی جا رہی ہےکیا تحصیل بھر کی پولیس کے سر پرکیا تحصیل انتظامیہ یااسسٹنٹ کمشنر کے سر پر کیا سول ڈیفنس انتظامیہ کے سر پر آخر ان غیرقانونی گیس اور پٹرول ایجنسیوں اور دکانوں پر کھلا گیس اور پٹرول بیچنے والوں کے خلاف قانون کیوں حرکت میں نہیں آتا سرکل بھر کی تمام پولیس ان لوکل گیس اور پٹرول کی دکانوں اورایجنسیوں سے بخوبی واقف ہےتمام تر پوائنٹس متعلقہ تحصیل انتظامیہ کے علم میں بھی اچھی طرح ہیں اداروں کے علم میں ہونے کے باوجود غیرقانونی طریقہ سے مہنگے داموں گیس اور پٹرول کی سرعام بے دریغ فروخت ہونا متعلقہ تمام اداروں پر سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے تحصیل بھر کی عوام کا لوکل گیس اور پٹرول ایجنسیوں اور کھلا اور غیر معیاری ناقص پٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کمشنر گوجرانوالا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالا اوراسسٹنٹ کمشنر کامونکے ڈاکٹر ماہم واحد سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button