کرائمز

کسان ٹوٹا تو معیشت کا ستون بھی لرز جاۓ گا چوہدری لیاقت علی مغل

جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر)اس بار مون سون نے جہاں ٹھنڈک اور سکھ کا پیغام لانا تھا وہیں ضلع بھر کے کسانوں کے لئیے قیامت بن کر ٹوٹا ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کپاس اور سبزیاں شدید بارشوں کے باعث تباہ ھو گئیں کئیں علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ھے نکاسی آب نہ ھونے کی وجہ سے زمینیں دلدل بن چکی ھیں ایک کسان کی زبان سے نکلنے والے یہ الفاظ ہر دل دہلا دیتے ہیں کہ ہم نے قرض لیکر بیج ڈالا دن رات محنت کی مگر بارش نے سب کچھ بہا دیا اب بچوں کو کیا کھلائیں کہاں جائیں یہ صرف ایک کسان کی فریاد نہی بلکہ ضلع حافظ آباد کے ہر کسان کی مشترکہ چیخ ھے اس کربناک صورت حال پر چوہدری لیاقت علی مغل نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر فصلوں کے نقصانات کا سروے کرواے متاثرہ کسانوں کو مالی امداد اور قرضوں میں رعائت دے نکاسی آب کے فوری انتظامات کئیے جائیں تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے کسان ریڈھ کی ہڈی ھے اگر یہ ٹوٹ گیا تو معیشت کا ستون بھی لرز جاۓ گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button