10سالہ گونگے بہرے بچےسےاجتماعی زیادتی،دونوں ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
تحصیل عارفوالا( ملک ریحان نواز)تحصیل عارفوالاپاکپتن تھانہ چکبیدی کے علاقہ غازی مردان میں 10 سالہ گونگے بہرے بچے کے ساتھ 2 ملزمان کی اجتماعی زیادتی پولیس نے دونوں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ چکبیدی کے علاقہ گاؤں غازی مردان میں 2 اوباش ملزمان نے 10 سالہ گونگے بہرے بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی گھر سے چیز لینے کے لیے دوکان پر گیا تو ملزمان بچے کو ورغلا کر قریبی فصلوں میں لے گئے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے،ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 10 سالہ گونگے بہرے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا.تھانہ چکبیدی سب انسپکٹر رانا طارق علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ زیادتی کر کے فرار ہونے والے دونوں ملزمان محمد یسین ولد اکرم اور ادیب ولد اشرف کو گرفتار کر لیا.تھانہ چکبیدی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری.