کرائمز

ایف آئی اے کاچھاپہ بوگس میٹر لگاکربڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی

گوجرانوالہ (آئی این پی / عبدالغفار) ایف آئی اے کاچھاپہ بوگس میٹر لگاکربڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی جبکہ گیپکوفاروق گنج سب ڈویژن نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا گیپکو عملہ کی ملی بھگت سے لیاقت نامی صارف نے اپنے کارخانے کے میٹر خراب ظاہر کرکے چار مرتبہ تبدیل کروائے اور70ہزار سے زائد یونٹس استعمال کرلیئے ذرائع کے مطابق گیپکوفاروق گنج سب ڈویژن کے لائن سپرٹینڈنٹ راشد سعید اوردیگرعملہ نے جامعیہ اشرفیہ فیڈر سے حیدر کالونی کے فیکٹری مالک لیاقت حیات کے ساتھ ملی بھگت کرکے 50 کے وی اے کاٹرانسفارمرتبدیل کروایا اوراسکے میٹر کو9ماہ میں چار مرتبہ تبدیل کروایا ریکارڈ کے مطابق میٹر نمبر 381135 کو بغیر ریکارڈ کنکٹ کیا ہزاروں یونٹس استعمال کرکے جنوری میں نیا میٹر نمبر381136 نصب کردیا اور25ہزار یونٹس استعمال کیئے جسکے بعد مئی میں میٹر تبدیل کرکے نیا میٹر نمبر87184 نصب کردیااور ہزاروں یونٹس استعمال کرلیئے اور میٹر اتار لیا پھر گزشتہ ماہ نیامیٹر بغیر ریکارڈ کے لگادیا جسکی شکائت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارکر بوگس میٹراتارلیا اورگیپکو حکام کو اطلاع دی مگر گیپکو کے ایکسیئن ،ایس ڈی او نے قانونی کاروائی کرنے کی بجائے معاملہ کو دبادیا دوسری جانب گیپکو کے اعلیٰ حکام ،سپرٹینڈنٹ انجینئر بھی بجلی چوری سیکنڈل سے لاعلم رہے گیپکو عملہ کی جانب سے تاحال بجلی چوری میں ملوث کسی بھی ملازم یا صارف کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں کروایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button