کرائمز

شہد فروش سے فری شہد لینے کا معاملہ،اہلکار معطل

لاہور(کرائم پوائنٹ ڈاٹ کام)بھاٹی گیٹ اہلکار کا شہد فروش سے فری شہد لینے کا معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس سٹی قاضی علی رضا غریب شہد فروش سے ملنے پہنچ گئے شہری ابوبکر کو شہد کی رقم ادا کرنے کے ساتھ حوصلہ افزائی کی گئی محکمہ پولیس میں اختیارات سے تجاوز اور زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے شہد لینے والے اہلکار کو معطل کر کے اسکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام الناس کسی بھی زیادتی کے بارے فوری متعلقہ پولیس اور 15 پر کال کریں۔ شہری نے بروقت انصاف ملنے پر ۔۔DIG۔۔۔ آپریشنز لاھور فیصل کامران اور SP سٹی قاضی علی رضا کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button