کرائمز
کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن، 68 املاک سربمہر
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز قائد اعظم ٹاؤن ،جیل روڈ، مین بلیوارڈ سبزہ زار اور گلشن راوی میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال اورکمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر68 املاک سر بمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ہمدرد چوک،بلاک ڈی ون ، ڈی ٹو، سی ون ، سی ٹواورجیل روڈپر 38 املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون ون کی ٹیموں نے گلشن راوی میں 13 املاک سربمہر کر دیں۔