شذرہ منصب علی خاں کھرل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
ننکانہ صاحب( رانا عرفان )۔وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق و موجودہ ممبران اسمبلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع کی سڑکات کا تعمیراتی کام 90 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے ، پبلک پارکس کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ضلع کے تمام شہروں میں نئی سیوریج لائنز کے لیے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے بزدل دشمن بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکے گا۔بھارت نے پاکستان پر دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اس کا حشر دنیا دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز