کرائمز
سیف سٹی :گرل ہاسٹل کی تعمیر میں ناقص ڈھانچہ بنانے کا انکشاف
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)ڈی جی ایم ای کی رپورٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ناقص کارکردگی کو ایک بار پھر بے نقاب کیا گیا ہے۔لاکھوں روپے مالیت کے سرییے تعمیرات سے نکل کر جھانکنے لگے ، گلنے سڑنے کا خدشہ۔ناقص کنکریٹ کے استعمال سے پوری عمارت کی تعمیر خطرے سے دوچار ہو گئی۔سیف سٹی اتھارٹی گرل ہاسٹل کی تعمیر میں غیر متوازن ڈھانچہ بنائے جانے کا انکشاف۔جابجا اینٹوں اور لکڑی کے ٹکڑے کوڑے دان کا منظر پیش کرنے لگے ۔بجلی کا میٹر ہی درخت کے ساتھ باندھ دیا گیا۔ڈی جی ایم ای نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو تحقیقات کی ہدایت کر دی۔