12سالابچی کی زبردستی شادی کی کوشش والدہ دولہاگواہ قاری گرفتار
رائیونڈ(کرائم پوائنٹ)ترجمان پولیس صدر ڈویژن کے مطابق پیسوں کی خاطر 12 سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی کروانے کا معاملہ رائیونڈ پولیس کی 15 کال پر بروقت کارروائی کی پولیس کو 12 سالہ بچی رانی کے بھائی محمد شریف نے اطلاع دی جس پر بروقت کارروائی کرکے زبردستی شادی کروانے والی والدہ سمیت شادی کا خواہشمند دولہا گواہ اور قاری گرفتار کر لیا گیا میری والدہ پیسوں کے عوض 12 سالہ بہن کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کروا راہی ہے پولیس نے بچی کو دارالعلمان کے حوالے کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی شروع کردی گرفتار ملزمان میں دولہا محمد امتیاز ،دولہا کی والدہ ،گواہان میں گلفام مرتضی اور سجاد احمد جب کہ قاری محمد سرور کو بھی گرفتار کر لیا گیا بروقت کاروائی کرنے پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں پولیس ٹیم کو شاباش خواتین اور بچوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔