ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اوکاڑہ میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اوکاڑہ میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں ججز صاحبان، سٹاف آفیسر، سینئر اہلکاران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اوکاڑہ میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسرور انور، وقار سلطانی، سینئر سول جج الیاس رضا ناصر، سول جج عبدالحفیظ، سٹاف آفیسر احسن فرید لنگاہ، ACOC امتیاز احمد سمیت سینئیر اہلکاران و مختلف مکاتب فکر کے افراد سے شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت قرآن کریم کے بعد نعت شریف پڑھی گئی بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسرور انور خاں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ ملک تاریخی جانی و مالی قربانیوں کی بدولت حاصل کیا ہے ہمیں آزادی کی اس نعمت پر اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانا چائیے اور آئندہ مسمم ارادہ کرنا چائیے کہ اس ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں تقریب کے آخر میں شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔#