کرائمز

قبضہ کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں (محمد اعجاز انصاری)کہروڑپکا صدر پولیس کی کاروائی ، پکار 15 پر قبضہ کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان پولیس کے مطابق کالر یامین کھوجہ نے پکار 15 پر ہمسایہ نے گلی پر راستہ روک کر ناجائز قبضہ کرنے کی اطلاع دی اہل علاقہ نے تصدیق کی کہ گلی میں کوئی قبضہ نہیں کیا گیا، معمولی تکرار ہوئی تھی کالر یامین کھوجہ اور ہمسایوں کے مابین معمولی تکرار ہوئی تھی
ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا جھوٹی اطلاعات ہنگامی سروسز میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور پکار 15 پر جھوٹی شکایات سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button