علاقائی خبریں

آشفہ ریاض فتیانہ، ایم پی اے، کا یونیورسٹی آف کمالیہ کا وزٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ، ایم پی اے، کا یونیورسٹی آف کمالیہ کا وزٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ، رکنِ صوبائی اسمبلی، نے یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ کیا اور وائس چانسلر محترم ڈاکٹر یاسر نواب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ، علاقے کے بچوں اور بچیوں کا دیرینہ خواب تھا جو آج پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اسکالرشپ سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی غریب طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دئیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مضامین میں داخلے اور اساتذہ کی تقرری میرٹ پر کی جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے۔ علاقہ کے تمام بچے اور بچیاں ہمارے اپنے بچے ہیں، ان کے روشن و درخشاں مستقبل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ اسسانی ترقی، غربت کا خاتمہ اور خوشحالی تعلیم سے منسلک ہیں، جس سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو گا۔ وہ غریب بچے اور بچیاں جو دوسرے شہروں میں رہائش اور ہوسٹل کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے، ان کے لیے یونیورسٹی آف کمالیہ کا قیام ایک روشن باب ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button