کرائمز

شہدا ہمارے سروں کا تاج ہیں : مہدی حسن ڈی ایس پی

چنیوٹ(سائیں بابا ) برسی شہید جونیئر ٹریفک وارڈن ظفر عباس کے موقع پر ڈی ایس پی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی حسن و دیگر افسران شہید کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس افسران نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی اور تحائف پیش کیے گئے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی, پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر علی 2022 میں دوران ڈیوٹی نامعلوم کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ چنیوٹ پولیس سپوت نے فرض کی راہ میں جان کی قربانی دی جو محکمہ پولیس کا فخر ہے۔ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے ہیں اور شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button