کرائمز

قصور:پولیس مقابلہ ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

قصور(نوید مہر / راجہ جنگ ) تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقہ پل نہر روڈ کے قریب پولیس مقابلہ ،سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،زخمی ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ ڈاکو علی حسن ولد صدیق سکنہ گھنگ کاہنہ لاہور کے نام سے ہوئی، 03 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسحاق نامی شہری سے نہر کے قریب نقدی رقم 16000 روپے اور دیگر سامان چھیننے کی واردات کی ،ایگل سکواڈ مصطفیٰ آباد پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے اخوت یونیورسٹی روڈ پر ناکہ بندی کی ، موٹر سائیکل پر سوار 03 ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی ،ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ بقایا دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی رقم، موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور پسٹل برآمد ،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جنکی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button