منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنا مہنگا پڑ گیا ، صحافی کے گھر دھاوا
چونیاں(محمدشہزادمغل) صحافی کا منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنا مہنگا پڑ گیا، 9/10 غنڈوں کا صحافی عاطف اشرف کے گھر دھاوا، خواتین سمیت ایک شخص زخمی،گھریلو سامان بھی توڑ دیا،درخواست پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق محلہ کھاریاں چونیاں میں صحافی عاطف اشرف کو منشیات فروشوں کے خلاف خبر لگانا مہنگا پڑ گیا، نو سے دس منشیات فروش اویس، انس، مقصود، لقمان و دیگر غنڈوں نے صحافی عاطف اشرف کے گھر دھاوا بول دیا۔ عاطف اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان دروازے سے گھر میں داخل ہوئے، میرے گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی کی، میرے کزن احمد متین کو گھر سے اٹھا کر مبینہ تشدد کیا، گھریلو سامان بھی توڑ دیا۔ایک موبائل بھی غائب ہے۔مسلح ملزمان بھڑکیں مارتے رہے کہ بلاؤ بڑے صحافی کو، آج چھوڑیں گے نہیں۔ موقع پر موجود افراد نے ایک ملزم اویس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کر دیا ہے۔ صحافی عاطف اشرف نے ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں اور ڈی ایس پی چونیاں افتخار اعوان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ درخواست موصول ہوئی ہے میڈیکل رپورٹ اور قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض طاہر کا موقف۔