کرائمز

وہاڑی :ڈرگ انسپکٹر روبینہ اور شوہر خلیق انور اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گئے

وہاڑی (ملک طاہر سے )ڈرگ انسپکٹر روبینہ تاج ڈرگ کلرک مدثر اور روبینہ کا شوہر ڈرگ انسپکٹر خلیق انور بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا چکڑالہ سے میڈیکل سٹور مالک نے روز روز کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر رنگے ہاتھوں گرفتار کروادیایاد رہے چند دن قبل ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے والی روبینہ تاج کا شوہر ڈرگ انسپکٹر خلیق انور کو بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا ان دونوں میاں بیوی نے محکمہ صحت کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے ساتھ میں ضلع کونسل کا کلرک جس کی عارضی ڈیوٹی پچھلے سات آٹھ سال سے ڈرگ برانچ میں لگوا رکھی ہے مدثر ڈرگ برانچ کا کماؤ پوت پال رکھا ہے اینٹی کرپشن کے حالیہ کامیاب ریڈز کے بعد وہاڑی شہر کے بہت سے میڈیکل سٹور مالکان نے ان میاں بیوی کی کالی کرتوتوں اور مدثر کی بدمعاشیوں کے خلاف کھل کر شکایات کا انبار لگا دیا موسم سرما میں میڈیکل سٹور مالکان کو ڈرائی فروٹ اور گرمیوں میں فروٹ اور آموں کی پیٹیوں کی پھٹیکیں ایک میڈیکل سٹور مالک سے سوک گاڑی کے ٹائر بدلوائے گئےایک ڈسٹری بیوٹر سے مشہور برانڈ کے پچاسی ہزار کی آنلائن پیمنٹ کروائی گئی ایک ڈسٹری بیوٹر سے ایک لاکھ جبکہ دوسرے سے پچاس ہزار روپے نقد وصول کیے گئے ضلع وہاڑی کے میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ ان کرپٹ میاں بیوی کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی اور ان کو ضلع بدر کیا جانا چاہیے جبکہ ان کے کماؤ پوت مدثر کو بھی ڈرگ برانچ سے ہٹا کر کسی ایماندار شخص کو تعینات کیا جانا چاہئے آخری خبریں آنے تک ڈرگ برانچ کلرک مدثر نے وعدہ معاف گواہ بننے کی شرط پر ان میاں بیوی کے کالے کرتوتوں سے محکمہ کو آگاہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button