کرائمز

بیوی کا قتل یا خودکشی ، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا

اوکاڑہ (وحیدانصاری )تھانہ صدر اوکاڑہ کے گاوں 5 فور ایل میں بیوی کا قتل یا خودکشی ، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کردی ہے.پولیس ترجمان کے مطابق پکار 15 پر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 20 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی ابتدائی تفتیش میں لڑکی کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے پولیس نے ملزم شوہر فیضان کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ملزم نے 6 ماہ قبل متوفی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی لڑکی شادی سے قبل غیر مسلم تھی ، شادی کہ بعد اسلام قبول کیا لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے گا کسی کو بھی ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، خاتون کی موت کے اصل حقائق بعد از تفشیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئینگے. پولیس واقعہ کی سائینسی بنیادوں پر تفشیش کر رہی ہے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button