علاقائی خبریں

جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی مذمت ، سلیم لادی

لاہور (بیورورپورٹ )امیدوار صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری سلیم لادی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے سینارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ تمام معاملات کو آئینی طور پر حل کرنا چاہیے ، ہم نے اصولی موقف اپنایا ہے۔ مستقبل کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آزاد منش اور قانون پسند جج ہیں۔ چوہدری سلیم لادی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور سا لمیت کے لئے بطور چیف جسٹس اہم کردار ادا کریں گے۔ توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی ساکھ کو بحال کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button