کرائمز

پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل، دوزخمی

بھلوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے سالم میں ڈیرے پر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button