علاقائی خبریں

جلد پاکستان پہ عمران خان کی صورت خلق خدا کا راج ہوگا:جاوید عمر

لاہور (آئی این پی) رہنما تحریک انصاف لاہور اور سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 125 رانا جاوید عمرخاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی بدقسمتی اور موجودہ حکومت کی نااہلی ہے کہ پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے اور اس وقت پاکستان میں بنگلہ دیش جیسے انقلاب کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ قائد عمران کی جیل سے رہائی ہو ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد عمران خان جیل سے رہا ہو کر پاکستان کی باگ ڈور سنبھال لیں گے کیونکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہونے کی واحد امید صرف اور صرف عمران خان ہی ہیں ۔ تحریک انصاف کے کارکنان مطمئن رہیں کہ بہت جلد پاکستان پہ عمران خان کی صورت خلق خدا کا راج ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button