کرائمز
آر پی او گوجرانوالہ كا تھانہ صدر ڈسکہ كا دورہ
سیالكوٹ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نےپیر کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ تھانہ صدر کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے محرر آفس، گائیڈ کانسٹیبل ،فرنٹ ڈیسک اور وی ایس او کی ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاکر آنے والے سائلین کی مدد کی جائے،ٹائوٹ مافیا کو تھانوں سے دور رکھیں اور بدمعاشوں کو عبرت کا نشان بنائیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اس لعنت سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے اور سائلین کے ساتھ عزت و تکریم کے ساتھ پیش آیا جائے۔