علاقائی خبریں

ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اہل علاقہ کا اظہار تشکر

رائیونڈ (فہیم سندھو ) بستی امین پورہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان فنڈز سے علاقے کی دیرینہ مسائل، جیسے سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کا نظام اور صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ رہائشیوں نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کی ترقی میں تیزی آئے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔اہل علاقہ نے مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔ بستی امین پورہ کے عوام نے وزیراعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ترقیاتی کاموں کے جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button