جنسی زیادتی کے ملزم نے ساتھیوں سمیت متاثرہ لڑکی کو اغوا کر لیا
نارووال /شکرگڑھ /تھانہ شاہ غریب (خالد سیف انجم سے)جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کو عدالت سے پیشی پر اغوا کرلیا۔۔ملزم اور ساتھیوں کا لڑکی کے ورثا پر تشدد ۔ملزم کے خلاف تھانہ شاہ غریب میں ایک اور مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سرکل شکرگڑھ کے تھانہ شاہ غریب کے علاقہ منڈیالہ میں 2اکتوبر کو ع نامی 14سالہ لڑکی سے کھیتوں میں عثمان نامی ملزم نے جنسی زیادتی کی ۔جس کے بعد ملزم مفرور تھالڑکی کے میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے ریڈ کیا تو زیادتی کرنے والے ملزم نے عدالتی کاروائی سے روکنے کے لئے متاثرہ لڑکی کو اغوا کر لیا ملزم عثمان سے 14 سالہ لڑکی عائشہ کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج ہوا تھا عدالت سے پیشی کے بعد واپس گاؤں جاتے ہوئے بوعہ کے قریب ملزم نے مبینہ طور پر 10 ساتھیوں کے ہمراہ راستہ روکا لڑکی کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا اور زبردستی متاثرہ لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ شاہ غریب نے ملزم عثمان سمیت 4خواتین سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان اور ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔