کرائمز
ڈسکہ :موبائل فون خریدنے آیا شہری لٹ گیا ، مقدمہ درج
ڈسکہ(عبد الجبار)تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ایک شخص سے موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور نقدی چھین لی حمزہ طارق نے OLXپر فون پسند کیا اور فون چیک کرنے موترہ آیا وہ فون چیک کررہا تھا کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے بیگ جس میں HPکا لیپ ٹاپ اور3لاکھ30ہزار روپے موجود تھے چھین کر فرار ہو گئے موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔