جعلی و مشکوک،ٹمپرنگ ریکارڈ عبدالغفار کے خلاف درخواست دائر
جھنگ(فیصل سمور سے)عبدالغفار سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کیخلاف اعلی سطح انکوائری کروائے جانے کی درخواست دائر تفصیلات کے مطابق عبدالغفار سپرنٹینڈنٹ نے محکمانہ آڈٹ ھونے پر جعلی تقرریوں کی رپورٹ شائع ھونے کیبعد ریکارڈ چوری کروانے کا منصوبہ بنایا.تمام جعلی و مشکوک،ٹمپرنگ ریکارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں عبدالغفار سپرنٹینڈنٹ کی مہر بمعہ دستخطوں سے منظر عام پر آگئی ہیں ریکارڈ میں ہیرا پھیری کر کے عبدالغفار کے انیشل سے 197 کی لسٹ مرتب کی گئی سلیکشن کمیٹی کیجانب سے سیلیکٹ امیدوران کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا عمل کیا گیا.سال 2017 سے تاحال سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر براجمان عبدالغفار نے افسران کو اصل حقائق سے باخبر رکھنے کی بجائے اپنے انیشل سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا*تمام جعلی عمل میں لاھور ہائیکورٹ لاھور کا بغیر کسی ڈائریکشن/حکمنامے جعلی،بوگس مشکوک تقرری ناموں پر اندراج کر کے عبدالغفار سپرنٹینڈنٹ کی مشاورت سے ریگولر کمیٹی تشکیل دیکر خزانہ سرکار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا*شہری کیجانب سے اعلی اداروں سمیت سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاھور کو معاملے کے متعلق تمام تصدیق شدہ ریکارڈ کے مطابق آفس کاپیاں سمیت دیگر ریکارڈ تحویل میں لیکر عبدالغفار کا ریٹائرڈ منٹ سے قبل جاری ہونے والا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ