علاقائی خبریں

حکومت کی نااہلی ، دل کے مریض رل گئے، ورثا سراپا احتجاج

ڈسکہ(نعیم مقصود) ڈسکہ وگردو نواح میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں، انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی نوید سنائی جارہی ہے جن دکانوں یا میڈیکل سٹور پر انسولین دستیاب ہے وہ من مانے ریٹ پر انسولین فروخت کر رہے ہیں ڈرگ انسپکٹر ٹھنڈے کمرے تک محدود ہیں، اکثر جان بچانے والی ادویات بھی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں، بد قسمتی سے ڈاکٹر صاحبان بھی وہ ادویات مریضوں کو لکھ کر دیتے ہیں جو مارکیٹ میں شارٹ ہوں اور یہ ادویات لکھنے پر انہیں بھاری کمیشن دی جاتی ہے شہریوں کا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کررکھا ہے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مرنا بھی مشکل کردیا ہے انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button