کرائمز

کھلی کچہری نمازیوں نے تھانہ سٹی میں کرپشن کی نشاندہی کردی

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی ) ڈی ایس پی شجاع آباد مہر وسیم سیال کی مسجد الحسنین میں کھلی کچہری نمازیوں نے تھانہ سٹی میں کرپشن کی نشاندہی کردی، سرکل میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہری بلاخوف و خطر اپنی جائز شکایات کے لیے تھانے آئیں وہ حل ہونگی، ڈی ایس پی کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت ڈی ایس پی شجاع آباد سرکل نے گزشتہ روز مسجد الحسنین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور نمازیوں سے خطاب کے دوران ڈی ایس پی مہر وسیم سیال نے کہا کہ کسی بھی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے، شہری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کرے اس موقع پر انجمن تحفظ حقوق شہریان کے صدر عمران عطاری نے تھانہ سٹی شجاع آباد میں پولیس ملازمین کی کرپشن بابت شکایت کی اور کہا کہ تھانہ سٹی میں جھوٹے پرچے درج کیئے جارہے ہیں اور کرپشن کا بازار گرم ہے کاروائی کی جائے جس پر ڈی ایس پی شجاع آباد نے کہا کہ سرکل میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کروں گا آپ تھانے تشریف لائیں آپ کی جائز شکایت کا ازالہ ممکن ہوگا، ڈی ایس پی شجاع آباد نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران سرکل سے کرپٹ ملازمین کا ٹرانسفر کرایا ہے اگر کوئی مزید اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے اسی بنیاد پر آئی جی پنجاب کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں اور شہری بلاخوف و خطر پولیس کے پاس اپنی جائز شکایات کے لیے آئیں اور پولیس انہیں تحفظ فراہم کرے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button