
2منشیات فروش گرفتار،مجموعی طورپر 15کلوسے زائد چرس برآمد
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ہڈیارہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، اغواء کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش وقاص منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو سے زائد چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا دوسری جانب رائیونڈ پولیس نے دوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش شفیق شوکت کو گرفتارکر کے اس سے 10 کلو 600 گرام سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں، کالجز، ہوسٹلز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا