
کرائمز
وارداتوں میں لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں میں الطاف سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں جمشید سے 2لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں یعقوب سے 2لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، ریس کورس میں خرم سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں بابر سے 1لاکھ 75 ہزار نقدی اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں حنیف سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا شاہدرہ ٹاؤن اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا،لیاقت آباد اور مسلم ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں