
204پولیس ملازمین کے اہلخانہ کیلئے 75کروڑ روپے جاری
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری،اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران سروس انتقال کرنے والے 204 ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 75 کروڑ روپے جاری کر دئیے اور یہ رقم لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز کو ملے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور کے 50، گوجرانوالہ 25، ملتان 19، راولپنڈی 15، بہاولپور 12، فیصل آباد کے 09، ڈی جی خان 09، شیخوپورہ 08، سرگودھا 04، ساہیوال کے 03، سپیشل برانچ 10، ٹیلی کمیونیکیشن کے 09، پی ایچ پی 07، ایس پی یو 03، سی ٹی ڈی 03، پی سی 02، سی پی او کے 02، انویسٹی گیشن پنجاب کا ایک ملازم کے اہلخانہ کو مذکورہ رقم ادا کی جائے گی ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ویلفیئر بورڈ نے دوران سروس انتقال کرنیوالے ملازمین کے اہلخانہ کو آئندہ 2 بنیادی تنخواہیں فی الفور ادا کرنے کی منظوری دی جبکہ شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے ملازمین کے اہلخانہ کو آئندہ 03 بنیادی تنخواہیں فی الفور دی جائیں گی اور طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہر متوفی اہلکار کے اہلخانہ کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے ہر ملازم کے اہلخانہ کو تدفین سمیت دیگر اخراجات میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ دوران ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز کو ماہانہ گذارا الاؤنس بھی باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ و ذرائع سے ملازمین کی مستحق فیملیز کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ یقینی بنا رہی ہے