کرائمز

ڈاکو موٹر سائیکل اور دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار

گیلے وال (جاوید گل)الیکٹریشن سے دو نامعلوم ڈاکو نقدی،موبائل فون، موٹر سائیکل اور دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار، پولیس تھانہ گیلے وال نے متاثرہ شخصی کی درخواست پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تفصیل کے مطابق بستی مکوڑے والا موضع سدھا گیلے وال کا رہائشی محمد اشرف جس نے گیلے وال شہر میں الیکٹریشن کی دکان بنا رکھی ہے محمد اشرف اپنی دکان بند کر کے اپنے گھر کی طرف جارہا تھا۔ شام کے سو اچھے بجے جب وہ حسین بھٹہ خشت کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو کس نا معلوم اشخاص نے قریب آکر ان میں سے ایک شخص جو پیچھے بیٹھا تھا اس نے روک کر پسٹل تان لیا اور جیب میں سے نقد رقم 10000 روپے اور موبائل VIVO Y20 مالیتی 25000 روپے نکال لیا۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ بھی چھین لیا۔ اور اموٹر سائیکل بلا نمبری سی ڈی 70 ماڈل 2024 ا مالیتی 1162000 – اسلحہ کے زور پر چھین کر جانب جلہ روڈ فرار ہو گئے۔ شور واویلا پر گواہان محمدنوید ولد عظمت علی اورعامر شہزاد ولد محمد علی قوام راجپوت بھٹی سکنائے بستی مکوڑے والا کیلے وال آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا۔ پولیس تھانہ گیلے وال نے نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button