کرائمز
معصوم بچے کو اغواء اور بدفعلی کے بعدقتل کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ )ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر شالیمار انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،گرفتار ملزم عبدالرحمان 9سالہ معصوم بچے عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر گھر لے گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،بعدازاں ملزم نے بچے کو باندھ کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا،سفاک ملزم عبدالرحمان نےسنگین جرم کے بعد نعش بیڈ کے نیچے چھپا دی،بچے عبداللہ کے والد نے اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کروایا تھا،گرفتار ملزم عبدالرحمان مقتول بچے عبداللہ کا قریبی رشتہ دار بھی ہے،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔