تنظیم مغلیہ وہاڑی کا اہم اجلاس محمد امتیاز مغل کی صدارت میں منعقد
وہاڑی( حکیم شمعون نزیر کھوکھر)تنظیم مغلیہ وہاڑی کا اہم اجلاس صدر تنظیم محمد امتیاز مغل کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین اعجاز حسین مغل، چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم نے خصوصی شرکت کی محمد امتیاز مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باوجود فلاحی کاموں کے لیے وقت نکالنے والے عظیم لوگ ہیں یہ ناصرف اپنا وقت دیتے ہیں بلکہ مالی معاونت بھی کرتے ہیں تاکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات بہتر زندگی گزار سکیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم اپنا کام احسن انداز میں کر رہی ہے جس میں ہر ممبر اور عہدیدار کی کاوشیں شامل ہیں اجلاس میں گزشتہ سال کا آڈٹ کثرت رائے سے پاس کیا گیا جبکہ آئینی کمیٹی کی تشکیل سمیت دیگر تنظیمی امور انجام دیے گئے اس موقع پر چیئرمین اعجاز حسین مغل اور چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم نے کہا کہ مالی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانا اور بروقت آڈٹ کرانا تنظیم کی ساکھ کے لیے ضروری ہے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہر ممبر محنتی، مخلص اور دیانتدار ہے یہی وجہ ہے کہ تنظیم گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ترین ہوتی جارہی ہے اجلاس میں سینئر نائب صدر آصف مغل ، نائب صدور مرزا شہزاد احمد، مرزا جعفر حسین مغل، جوائنٹ سیکرٹری عزیز الرحمن مغل، ایڈیشنل سیکرٹری فیصل انجم مغل، انفارمیشن سیکرٹری مرزا حسین احمد مغل، فنانس سیکرٹری مرزا ارسلان افتخار نے بھی شرکت کی۔