کرائمز

قصور، 5 خواتین اور بچے سمیت 7افراد اغواء

قصور(بیورورپورٹ) قصورکے گردونواح سے پانچ خواتین، بچے سمیت 7افرا دکو اغوا ء کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ میر بازخاں قصور کے رہائشی محمدجاوید نے تھانہ اے ڈویژن کو بتایا کہ میری 20سالہ بیٹی (ث) گھر سے راشن لینے کے لیے گئی جس اغوا ء کرلیا گیا، چاہ سنگل والا کھڈیاں کے رہائشی رمضان نے کوبتایا کہ علی حسنین نے میری غیرموجودگی میں میری بیوی 35سالہ (آ) اور بیٹے کو ورغلا پھسلا کر اغوا ء کرلیا ۔رائے ونڈ روڈ کے رہائشی عمردراز نے پولیس تھانہ صدر قصور کو بتایا کہ شان عرف شانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری 15سالہ بیٹی(آ) اغوا کرکے لے گئے۔ میانوالہ گھاٹ کے رہائشی محمدعمر نے تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری 32سالہ بیوی (ا) کو اغوا کرلیا چک نمبر 3تحصیل پتوکی کے رہائشی کرن عاصم نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ سودا سلف لینے کیلئے بازار گئی توکیری ڈبہ پر آنیوالے چار ملزمان نے میری 16سالہ بہن (ر) کو اغوا کرلیا۔ محلہ جٹاں والا کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم اغواء کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button