کرائمز
آر پی او ملتان کیپٹن کا ڈرگ ریہبلیٹیشن سینٹر گلگشت کا وزٹ
شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری اور سی پی او ملتان صادق علی کے ہمراہ ڈرگ ریہبلیٹیشن سینٹر گلگشت کا وزٹ کیاتفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی نے بتایا کہ یہاں نشے کے عادی افراد کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور مکمل صحتیابی کے بعد ملتان پولیس کی جانب سے پولیس ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ، الیکٹریشن کا کام اور سلائی کے کام سمیت دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ ایسے افراد ہنر مند بن کر اچھی زندگی گزار سکیں