کرائمز

کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن ،اووربلنگ میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(کرائمز پوائنٹ )بجلی چوری اور اوور بلنگ – ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں ،کرائمز پوائنٹ کی خبروں پر ایکشن ،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 3 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ،چھاپہ مار کاروائیاں جھنگ، چک جھمرہ اور ملت روڈ فیصل آباد میں کی گئیں ،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں ملزمان غضنفر علی چیمہ، علی مرتضیٰ ، تنویر احمد ، مبشر چیمہ اور غلام نبی کے خلاف مقدمات درج ،ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان اپنے پیٹرول پمپ اور گھروں میں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے،بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا،ابتدائی تخمینہ کے مطابق قومی خزانے کو 7 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچا ،چھاپہ مار کاروائیوں میں فیسکو حکام بھی ہمراہ ،فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز ،میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ جھنگ میں 4 کنکشنز پہ اوور بلنگ نوٹ کی گئی ،مذکورہ کنکشنز پر 49733 یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی ،میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،ترجمان ایف آئی اے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button