کرائمز

1ملزم گرفتار 16 ولایتی شراب کی بوتلیں اور 50 لیٹر شراب برآمد

ڈیرہ غازی خان (فہیم فرید تالپور سے) جھوک اترا پولیس کی شراب فروشوں کیخلاف کارروائی 1ملزم گرفتار 16 ولایتی شراب کی بوتلیں اور 50 لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی کی ہدایت پر تھانہ جھوک اترا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تحت ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا انسپکٹر فرحت عباس اور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 1 شراب فروش کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم رمضان سے 16 عدد بوتلیں ولایتی اور 50 لیٹر شراب برآمد ہوئی پولیس تھانہ جھوک اترا نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا انسپکٹر فرحت عباس کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کے قلع قمع کیلئے آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے جس کا مقصد مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بناناہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button