کرائمز

ریلوے پھاٹک پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار

قصور(کرائم رپورٹر)قصور پولیس کی ڈی پی اوقصور کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، ریلوے پھاٹک پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقے ریلوے پھاٹک پر امشب پولیس کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی یونٹ قصور کے ایس آئی محمد قاسم نے تھانہ سی سی ڈی میں استغاثہ درج کرایا کہ وہ اہلکاروں سمیت ریلوے پھاٹک پر ڈیوٹی دے رہے تھے جب دو نامعلوم افراد 125 موٹر سائیکل (بلا نمبر پلیٹ) پر آ رہے تھے۔ پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ایک گولی کانسٹیبل محمد عمران نمبر 1706/سی کی چھاتی پر لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت محفوظ رہا۔فائرنگ کے سلسلے کے رک جانے پر ایک زخمی حالت میں ملا جس نے اپنا نام روہیل صابر ولد غلام صابر، قوم جٹ، سکنہ اتفاق ٹاؤن لاہور بتایا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے دوست کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے جو موقع سے بھاگ گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈپٹی کمشنر/ڈی پی او قصور عیسیٰ محمد خان کی ہدایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے اور فرار ہونے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button