شجاع آباد : منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر
شجاع آباد(کرائم رپورٹر) شجاع آباد تھانہ سٹی کی حددو میں منشیات فروشی کا دھندہ نہ روک سکا تھانہ سٹی پولیس منشیات فروشی کے دھندے کو روکنے میں ناکام
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد ایس ایچ او تھانہ سٹی منشیات کی فروخت کو رکوانے میں ناکام شہر بھر میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہونے لگا ایک نشہ کرنے والا اللہ ہو چوک تھانہ سٹی کے سامنے ایک نئشی بیٹھ کر پنی پر ہیروئن پی رہا ہے جو کہ منشیات کی روک تھام کا دعویٰ کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے جبکہ تھانہ سٹی پولیس اپنی سابقہ روایات قائم رکھتے ہوئے فرضی کاروائیاں جاری افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ عوامی وسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی پنجاب آر پی او ملتان سے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر بھر سے منشیات فروشوں کا قلعہ قمع ہوسکے اور نوجوان نسل کا مستقبل تباہ وبرباد ہونے سے بچ سکے#